عافیہ صدیقی سے بدسلوکی پر پاکستان کا پیغام مل گیا امریکا

امریکی آئین و قانون کے مطابق تمام قیدیوں سے ہمدردانہ برتاؤ کیا جاتا ہے، ترجمان 

امریکی آئین و قانون کے مطابق تمام قیدیوں سے ہمدردانہ برتاؤ کیا جاتا ہے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی دفترخارجہ نے امریکی جیل میں قیدعافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیاہے، سزا یافتہ مجرموں کیساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملاہے۔ امریکی آئین اورقوانین میں افراد کوحاصل تحفظ کے تحت امریکہ قیدیوں کیساتھ ہمدردانہ برتاؤکرتاہے اوراس سلسلے میں ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ دو روز قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ٹیکساس جیل میں قید عافیہ صدیقی کے اتھ بدسلوکی کی رپورٹس کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاتے ہوئے ان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story