فلسطین میں پر امن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگ 206 افراد زخمی

13ہفتوں میں فائرنگ سے 140فلسطینی شہید،15ہزارزخمی ہوچکے،عالمی برادری خاموش


News Agencies June 24, 2018
ٹرمپ کے دامادجیرڈ کشنر کی اسرائیل آمد پرفلسطینیوں کا شدید احتجاج،نعرے بازی کی گئی۔ فوٹو : فائل

فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ پر صیہونیوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، پر امن فلسطینیوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے 206 افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر کل غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 206 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

گزشتہ 13ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد140 تک پہنچ گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں