بھارتی انتہا پسندوں کا گائے ذبح کرنیوالے بزرگ پر تشدد

65 سالہ سمیع الدین اپنے کھیتوں میں گائے ذبح کر رہا تھا، تشدد کی وڈیو وائرل


خبر ایجنسی June 24, 2018
65 سالہ سمیع الدین اپنے کھیتوں میں گائے ذبح کر رہا تھا، تشدد کی وڈیو وائرل۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھر بے قابو ہو گئے، اتر پردیش میں کٹر ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے پر 65 سالہ مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں اقلیتی شہریوں کیلیے زندگی بسر کرنا محال کر دیا گیا، اترپردیش میں 45 سالہ شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا جب انتہا پسند ہندوؤں نے ضلع ہاپر میں 65 سالہ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں ہندو نوجوانوں کو معمر شخص سمیع الدین پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ بھارت میں ایک ہفتے کے دوران گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔