کبڈی ماسٹرز کپ افتتاحی میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں مات

پاکستان کو بھارت کیخلاف 20-36 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Sports Desk June 24, 2018
پاکستان کو بھارت کیخلاف 20-36 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف 20-36 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 6 ملکی ٹورنامنٹ کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ہاتھوں ہوا، ٹاس بھارتی فلمسٹار ابھیشک بچن نے کیا ، وہ بھارت کی پرو کبڈی لیگ میں جے پور پنک پینتھرز کبڈی ٹیم کے اونر بھی ہیں، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بھی مدعو تھے۔

واضح رہے کہ 9 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کوریا، ایران، ارجنٹائن اور کینیا کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔