ڈنگی وائرس کے مزید 4افراد میں تصدیق مریضوں کی تعداد 144 ہوگئی

نجی اسپتالوں میں مریضوں سے غیر معمولی چارچز وصول کیے جارہے ہیں، ڈنگی کی افزائش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،ماہرین طب


Staff Reporter August 12, 2012
کراچی میں مزید 4 مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، فوٹو جمال خورشید

لاہور: کراچی میں مزید 4 مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، ڈنگی سر ویلنس سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈنگی سے متاثرہ مریضوںکی تعداد144 جبکہ مختلف اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعداد4سوسے زائدہوگئی، سر ویلنس سیل گذشتہ سال کی طرح امسال بھی درست اعدادوشمار جاری نہیں کررہا ہے اور مختلف اخبارات کو مختلف اعدادوشمار جاری کیے جارہے ہیں تاہم صوبائی محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

ماہرین کا کہناہے کہ مون سون کا موسم قریب آنے کی وجہ سے ڈنگی کی افزائش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈنگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہرکے مختلف اسپتالوں میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوںکی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ، درجنوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں لیکن ڈنگی سیل کے سربراہ حکومت کو صرف 4 اسپتالوںکی رپورٹس فراہم کرتے ہیں ، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ڈنگی وائرس کا سیزن شروع ہوگیا اور بارش ہوتے ہی ڈنگی وائرس کی شدت میں غیرمعمولی تیزی آجائے گی۔

محکمہ صحت نے ابھی تک ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے پلیٹ لیٹ اورکٹس کی فراہمی کے لیے کوئی اقدامات نہیںکیے جس کی وجہ سے نجی اسپتالوں میں مریضوں سے غیر معمولی چارچز وصول کیے جارہے ہیں، سیکریٹری صحت نے ڈنگی وائرس سے بچاؤکے لیے گائیڈ لائن مرتب کی اور نہ ہی نجی اسپتالوں میں مریضوں سے وصول کی جانے والی رقومات کے سلسلے میں احکامات جاری کیے،اس سے قبل محکمہ صحت نے مخصوص نجی اسپتالوں میں زیر علاج ڈنگی وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی تھیں، ڈنگی وائرس سے نمٹنے کے لیے قبل ازوقت انتظامات کرنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں