ورلڈکپ میں سربیا پر فتح سوئس فٹبالرزکے اندازِ جشن پر تنازع

انھوں نے اپنے ہاتھوں سے البانیہ کے قومی پرچم پر موجود دو سَروں والے عقاب کی علامت بنائی۔


Sports Desk June 24, 2018
انھوں نے اپنے ہاتھوں سے البانیہ کے قومی پرچم پر موجود دو سَروں والے عقاب کی علامت بنائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈکپ میں سربیا پر فتح کے بعد سوئس فٹبالرزکے انداز جشن پر تنازع کھڑا ہو گیا جب کہ کوچ ولادیمیر پیٹکووک نے بھی اس پر ناخوشی کا اظہار کیا۔

ولادیمیر پیٹکووک نے کہاکہ سیاست اور کھیل کو کبھی ملانا نہیں چاہیے، یاد رہے کہ گرینٹ شاکا اور شردان شکیری گول کے بعد اپنے جشن میں متنازع علامت بنا کر تنقید کی زد میں آئے،دونوں کھلاڑی نسلاً البانوی لیکن سوئٹزرلینڈ میں پلے بڑھے اور اسی کی نمائندگی کرتے ہیں، انھوں نے اپنے ہاتھوں سے البانیہ کے قومی پرچم پر موجود دو سَروں والے عقاب کی علامت بنائی،اس سے سربین قوم پرستوں اور البانین نسل کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

شکیری کوسوو میں پیدا ہوئے جو پہلے سربیا کا صوبہ تھا،اس نے 2008 میں آزادی حاصل کی تھی، سربیا کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ رہتا ہے، شاکا کے والدین کا تعلق بھی کوسوو سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔