جعلی ورلڈکپ ٹرافیز میں کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ضبط کی گئی کوکین کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ بیان کی گئی ہے، ارجنٹائن پولیس


Sports Desk June 24, 2018
ضبط کی گئی کوکین کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ بیان کی گئی ہے، ارجنٹائن پولیس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ارجنٹائن کی پولیس نے کوکین سے بھری جعلی ورلڈ کپ ٹرافیز قبضے میں لے لیں۔

پولیس آفیسرز نے 1.5 کلو کوکین اور ماری جوانا کے تھیلے بڑی ٹرافیز سے برآمد کیے، اس سلسلے میں 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، مذکورہ گینگ ٹورنامنٹ سے متعلق اشیا کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کررہا تھا، ضبط کی گئی کوکین کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ بیان کی گئی ہے۔

بیونس آئرس کے سیکیورٹی وزیرکرسٹیان ریٹونڈو نے کہا کہ اس میں ملوث افراد کو سزا دلانا ہمارے لیے سب سے اہم ہوگا تاکہ وہ دوبارہ اس کاروبار میں نہ آئیں، واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔