ایکسپریس کے کالم نگار اسد اللہ خان انتقال کر گئے

مرحوم کی تدفین پاپوش قبرستان میں کردی گئی، انھوں نے سوگواروں میں دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔


Staff Reporter June 24, 2018
مرحوم کی تدفین پاپوش قبرستان میں کردی گئی، انھوں نے سوگواروں میں دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ فوٹو: فائل

روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار اسد اللہ خان جمعرات 21 جون کو انتقال کرگئے۔

کالم نگار اسد اللہ خان جمعرات 21 جون کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے، مرحوم کی تدفین پاپوش قبرستان میں کردی گئی، انھوں نے سوگواروں میں دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مرحوم کی ایکسپریس سے وابستگی کافی پرانی تھی جس کا عالم یہ تھا کہ انھوں نے روزنامہ ایکسپریس کے ابتدائی ''سنڈے میگزین'' سے اب تک کے میگزینز کا ریکارڈ جلد کروا کر محفوظ کر رکھا تھا، ادارہ ایسے چاہنے والے کالم نگار کی رحلت پر افسردہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔