حکومت بھارتی ڈیموں کی تعمیر کیخلاف آواز بلند کرےحلیم عادل

حکومت پاکستانی دریائوں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر اوراے ڈی بی کی شرائط کیخلاف آواز بلند کرے،صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ.


Staff Reporter August 12, 2012
ہمیں عالمی سازش کے تحت بنجر اور معاشی کمزور کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ فائل فوٹو

صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی دریائوں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر اور اے ڈی بی کی شرائط کیخلاف آواز بلند کرے، دیا مر بھاشا ڈیم کیلیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک جانتا ہے کہ بھارت کبھی پاکستان کو کلیئرنس فراہم نہیں کرے گا اس لیے یہ عمل پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور انکار کرنے کے مترادف ہے۔

ناردرن ایریا گلگت بلتستان میں پلاننگ اسٹیج پر موجود دیامر بھاشا ڈیم کیلیے جو اے ڈی بی سے ڈیم بنانے کیلیے قرضے کی معاونت میں بھارت سے Noc لینے کی رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ جب انڈیا ڈیم بناتا ہے تو کیا اس وقت وہ پاکستان سے کلیئرنس لیتا ہے؟، انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے ڈیم بنائے مگر اس پر کوئی شرط نہیں لگائی گئی، انھوں نے کہا کہ بھارت نے جہلم اور چناب پر ڈیم بنائے ہیں لٰہذا بین الاقوامی ادارے جو پاکستان پر پابندی لگاتے ہیں وہ بھارت پر پابندی کیوں نہیں لگاتے۔

پاکستان کی طرف سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر میں جو اعتراضات تھے اس کو بھی نہ صرف نظر انداز کردیا گیا ہے بلکہ بھارت مسلسل آبی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتا چلا جارہا ہے، جن کے مطابق بھارت پاکستان میں آنیوالے دریائوں کا پانی نہیں روک سکتا، انھوں نے کہا کہ معاملہ چاہیے کچھ بھی ہو یہ سب پاکستان کیخلاف سازش ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں عالمی سازش کے تحت بنجر اور معاشی کمزوریوں میں باندھنے کی پلاننگ کی جارہی ہے جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں