جامع دارالعلوم کراچی کا محاصرہ قابل مذمت ہے علما

مشکوک فرد کا بہانا بنا کرجامعہ دارالعلوم کراچی کےتقدس کوپامال کیا گیا،مدارس کیخلاف کارروائیوں اورسازشیںبندکی جائیں.

مولانا سلیم اللہ خان، مفتی محمد نعیم،برحیس احمد ودیگر رہنمائوں کا رد عمل

وفاق المدارس العربیہ کے صدر شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان، شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ودیگر نے پاکستان کے سب سے قدیم اور معتبر ترین دینی ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلاجواز محاصرے اور ادارے کے اندر سرچ آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذموم واقعے پر فی ا لفور معافی مانگی جائے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر دینی مدارس کے لاکھوں طلبا ظالم حکمرانوں کیخلاف احتجاج شروع کردیں گے۔


مشکوک فرد کا بہانا بنا کر جامعہ دارالعلوم کراچی کے تقدس کو پامال کیا گیا، مدارس کیخلاف کارروائیوں اور ساز شیںبند کی جائیں، اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ مدارس نے ہمیشہ ملکی قانون کا احترام کیا ہے، مدارس کے تقدس کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، آئندہ کسی دینی ادار ے کے ساتھ ایسا ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے دارالعلوم کورنگی پر پولیس اور رینجرز کے دھاوے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاع پر دارالعلوم پر دھاوا، کئی گھنٹے تک محاصرہ اور طلبا و اساتذہ کو ہراساں کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے، انھوں نے کہاکہ دارالعلوم کورنگی ایک نمایاں علمی مرکز ہے، ہزاروں طلبا یہاں علم کی پیاس بجھاتے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ دارالعلوم کورنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع فراہم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی اور واقعے کی تحقیقات کی جائے۔
Load Next Story