عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے

قانون کی حکمرانی سے متعلق مرتب کی گئی 113 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 105 واں نمبر ہے


ویب ڈیسک June 24, 2018
قانون کی حکمرانی سے متعلق مرتب کی گئی 113 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 105 واں نمبر ہے۔ فوٹو : فائل

ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ میں افغانستان کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے۔

امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے قانون کی حکمرانی سے متعلق رینکنگ رپورٹ جاری کی ہے۔ رینکنگ 1 لاکھ 10 ہزار گھروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی اور 113 ممالک میں 3 ہزار ماہرین نے سروے کیا، قانون کی حکمرانی کو 8 نکات پر طے کیا گیا جب کہ رینکنگ حکومتی اختیارت، کرپشن کا خاتمہ، شفاف حکمرانی، بنیادی حقوق، احتساب، عوام کے جان و مال کا تحفظ، دیوانی او فوجداری انصاف کے پیمانوں پر کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق قانون کی حکمرانی میں 113 میں سے پہلے 50 ممالک میں کوئی جنوبی ایشائی ملک شامل نہیں جب کہ اس حوالے سے پاکستان کا 105 واں نمبرہے، قانون کی حکمرانی میں ڈنمارک پہلے، ناروے دوسرے اور فن لینڈ تیسرے نمبر ہے، قانون کی حکمرانی میں امریکا 19ویں، نیپال 58، سری لنکا کا 59 واں، بھارت کا 62 واں، چین 75 ویں اور افغانستان کا 111واں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن کی عدم موجودگی میں پاکستان کا 99 واں نمبر ہے، اوپن گورنمنٹ، حکومتی شفافیت میں پاکستان 80ویں، بنیادی حقوق میں 100واں جب کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پاکستان سب سے آخر 113 ویں نمبر پر ہے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ میں افغانستان کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے، ریگولیٹری احتساب میں پاکستان کا 105 واں نمبر ہے جب کہ دیوانی مقدمات میں انصاف پر پاکستان 107 اور فوجداری مقدمات میں 81 واں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |