سکندر بوسن کو شہریوں نے گھیر لیا لوٹا لوٹا کے نعرے

سکندر بوسن 5 سال وفاقی وزیر رہے لیکن حلقے میں ایک سڑک بھی نہیں بنی، شہریوں کا احتجاج


ویب ڈیسک June 24, 2018
سکندر بوسن 5 سال وفاقی وزیر رہے لیکن حلقے میں ایک سڑک بھی نہیں بنی، شہریوں کا احتجاج۔ فوٹو: فائل

(ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سکندر بوسن کو حلقے کے شہریوں نے گھیر کر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والےسابق وزیرخوراک سکندر بوسن کو ملتان کے حلقےمیں نکلتے ہی شہریوں نےگھیرلیا اور لوٹا لوٹا کےنعرے بھی لگائے۔ سکندر حیات بوسن ملتان کے حلقہ این اے 154 میں انتخابی مہم کے لئے نکلے تھے لیکن عوام کے جمِ غفیر نے ان کی گاڑی کو گھیرلیا، عوام کا مطالبہ تھا کہ سابق وفاقی وزیر ان کے ساتھ علاقے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرپیدل چلیں تاکہ انہیں بھی عوام کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے۔

سکندر بوسن کی گاڑی کو گھیرنے والے عوام کا کہنا تھا کہ سکندر بوسن گزشتہ 5 سال وفاقی وزیر رہے لیکن ان کے حلقے میں ایک سڑک بھی نہیں بنی اور اب جب انتخابات قریب ہیں تو وہ دوبارہ ووٹ کی درخواست لے کر ان کے پاس آگئے ہیں لیکن 5 سال وزارت کے مزے لوٹتے ہوئے انہیں عوام کی داد رسی کا خیال نہ آیا۔ سابق وزیرخوراک غصے سےبھرےشہریوں کامنہ دیکھتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں