لندن فلیٹ کے علاوہ بھی شریف فیملی کی کئی جائیدادیں ہیں برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن فلیٹس 1993 سے نواز شریف کے زیر استعمال ہیں جن کی مالیت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے، ڈیلی میل


ویب ڈیسک June 24, 2018
لندن فلیٹس 1993 سے نواز شریف کے زیر استعمال ہیں جن کی مالیت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے، رپورٹ فوٹو: ڈیلی میل

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن فلیٹ کے علاوہ بھی برطانیہ میں شریف فیملی کی کئی جائیدادیں ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لندن میں جائیدادوں سے متعلق چشم کشا رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے علاقے میں پاکستان کے امیر ترین سابق وزیراعظم نواز شریف نے چار لگژری فلیٹس کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کرلیا ہے جو 1993 سے ان کے زیر استعمال ہے اور جن کی مالیت اس وقت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

نواز شریف کے ساتھ ساتھ لندن فلیٹس حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیرقانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جب کہ یہ فلیٹس تو برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کے اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔



شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں مے فیئر، چیلسی، بلگراویا میں 21 جائیدادیں خریدنے کا الزام ہے۔ تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شریف فیملی نے دیگر جائیدادوں سے بھی بھاری منافع کمایا ہے جن میں ون ہائیڈ پارک کا گھر بھی شامل ہے جسے حسن نواز نے 4 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کیا تھا۔ تاہم ان کے خلاف جاری نیب ریفرنس میں اس گھر کا تذکرہ نہیں۔ برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیدادوں کا سراغ لگانا آسان نہیں کیونکہ ان پراپرٹیز کو کمپنیوں، ٹرسٹس اور بینک اکاؤنٹس کے پیچیدہ جال کے ذریعے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |