مسلم لیگن نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے راجہ قمرالاسلام اور این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کئے۔


ویب ڈیسک June 24, 2018
مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) نے ناراض رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے اختلافات روزبروز کھل کر سامنے آرہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی دیئے جارہے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اب مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتاردئیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے راجہ قمرالاسلام اور این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کئے، جب کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے راجہ قمرالسلام، پی پی 12 سے فیصل قیوم ملک، پی پی 13 سے سرفراز افضل، پی پی 19 سے زیشان صدیق اور پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں