انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانا ترجیح ہے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، حسن عسکری


ویب ڈیسک June 24, 2018
سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینےکیلیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے،حسن عسکری۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انشاء اللہ نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے، اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی جب کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |