برطانوی اخبار کی خبر سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے مریم اورنگزیب

اخبار نے خبر کو خاص رنگ دے کر پاکستان میں زیر سماعت مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک June 24, 2018
برطانوی اخبار اور اس کے مالکان خاص سیاسی وابستگی میں ملوث پائے گئے ہیں، رہنما (ن) لیگ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کی خبر سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے۔

نواز شریف کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کو خاص رنگ دے کر پاکستان میں زیر سماعت مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، ایک ایسے موقع پر اس خبر کا شائع ہونا سابق وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے دفاع اور ذاتی صفائی کے قانونی حق کے منافی ہے، یہ افسوسناک اور صحافتی غیر جانبداری کے مسلمہ اصول کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن فلیٹ کے علاوہ بھی شریف فیملی کی کئی جائیدادیں ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ مقدمہ سماعت کے ایک اہم مرحلے میں ہے، ایسی خبر کی اشاعت سے مقدمے کے نتائج پر سوالات اٹھیں گے، پاکستان میں انتخابات کے موقع پر برطانوی اخبار کا ایسی خبر شائع کرنا سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے، خبر میں قائد مسلم لیگ(ن) اور ان کے اہلخانہ کے موقف کو دانستہ پوری وضاحت سے شائع نہ کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، خبر ماضی میں کردار کشی کے لئے استعمال ہونے والے مواد کا چربہ ہے جس کا مقصد محض بے بنیاد الزامات کو نئے سرے سے اچھالنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہی پرانے الزامات اور من گھڑت کہانی کو بار بار شائع کرنے سے حقیقت نہیں بن جاتی، اس برطانوی اخبار اور اس کے مالکان پر ماضی میں متعدد الزامات لگ چکے ہیں اور وہ خاص سیاسی وابستگی میں بھی ملوث پایا گیا ہے، یہ حقیقت ثابت کرتی ہے کہ خبر کا مواد اور اس کی اشاعت کاوقت اتفاقیہ نہیں، محمد نوازشریف اور ان کی جماعت کا راستہ روکنے کا یہ حربہ نیا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |