بھارت میں سوئے ہوئے کتے پر سڑک بنا دی گئی

جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کا احتجاج، تعمیراتی کمپنی کی گاڑیاں ضبط کر لیں


خبر ایجنسی June 25, 2018
آگرہ میں تاج محل کے قریب کتے کو ہٹائے بغیر اس پر گرم تار کول ڈال دیا گیا، کتا ہلاک۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی شہر آگرہ میں سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدوروں نے کتے پر تارکول ڈال کر اس کے اوپر ہی سڑک بنا ڈالی۔

آگرہ میں تاج محل کے قریب سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدوروں نے کنارے پر سوئے ہوئے کتے کو ہٹانے کی زحمت کیے بغیر اس کے اوپر گرم تارکول ڈال کر سڑک تعمیر کر دی جس سے کتا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

حکام نے سارا الزام نجی کمپنی پر رکھتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر اور استر کاری کا کام کمپنی کا تھا، اس واقعے پر جانوروں کے حقوق کے ادارے کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ کتا اس وقت سو رہا تھا، اسے بھگانے کے بجائے اسی پر تارکول ڈالا گیا جس کی وجہ سے اس کا آدھا جسم سڑک میں ہی دب گیا۔

جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کی گاڑیاں ضبط کر لیں اور کام رکوا دیا، کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کو جائے وقوع پر طلب کر لیا گیا جس کے بعد مشینری کی مدد سے سڑک کو کھود کر کتے کی لاش نکالی گئی، علاقہ پولیس کی جانب سے کام کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں