مذہبی و معاشرتی تعصب میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا
دنیا بھر میں مسلمان اور عیسائی سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں، رپورٹ
بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔
بین الاقومی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے میں دنیا کے 198 ملکوں میں مذہبی پابندیوں کا جائزہ لیا گیا، بین الاقوامی سروے کے مطابق 28 فیصد ملکوں میں مذہبی پابندیوں کی شرح انتہائی زیادہ ہے، دنیا بھر میں مذہبی تعصب اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے، دنیا بھر میں عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔
بھارت معاشرتی اعتبار سے سب سے زیادہ مذہبی تعصب والا ملک ہے، زیادہ مذہبی پابندیوں والے دیگر ممالک میں مصر، روس، انڈونیشیا اور ترکی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 55 ممالک میں یہ شرح انتہائی زیادہ رہی، مختلف مذاہب کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا جب کہ 144ملکوں میں عیسائی اور 142 ملکوں میں مسلمان اس کی زد میں رہے۔