جرمنی بدھ کو کوریا سے فیصلہ کن جنگ کیلیے تیار

ورلڈ چیمپئن سے ناکامی نے سوئیڈن کو مشکل میں ڈال دیا، میکسیکو سے میچ اہم بن گیا


خبر ایجنسی June 25, 2018
ورلڈ چیمپئن سے ناکامی نے سوئیڈن کو مشکل میں ڈال دیا، میکسیکو سے میچ اہم بن گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جرمن ٹیم بدھ کے روز آخری گروپ میچ میں جنوبی کوریا سے فیصلہ کن جنگ کرے گی۔

جرمنی نے سوئیڈن کیخلاف 2-1 سے فتح سمیٹ کر ورلڈ کپ میں سفر جاری رکھنے کا اہتمام کرلیا، سوئیڈن کے پاس بھی میکسیکو کو مات دیکر آگے بڑھنے کا موقع ہوگا، جرمنی کو میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں میکسیکو نے 1-0 سے اپ سیٹ کردیا تھا۔

اس پر سابق جرمن انٹرنیشنل فٹبالرز اور ماہرین نے دفاعی چیمپئن پر خاصی تنقید کی تھی تاہم سوئیڈن کیخلاف فیصلہ کن گول بنانے والے ٹونی کروس نے کامیابی کے بعد کہا ہے کہ بہت سے لوگ ورلڈ کپ سے ہمارے باہرہوجانے پر خوشی محسوس کرتے۔

ماہرین نے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد ہمارے امکانات معدوم قرار دے دیے تھے، میں شائقین کی بات نہیں کررہا جو ہزاروں میلوں کا سفر کرکے ورلڈکپ میں ہماری پرفارمنس دیکھنے آئے تھے یقینی طور پر انھیں ابتدائی میچ میں ہماری شکست پر مایوسی ہوئی ہوگی۔

سوئیڈن کیخلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے ریوس نے کہا کہ میں بھی ٹونی کروس کی بات سے اتفاق کرتا ہوںکہ بہت سے لوگ جرمنی کو ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے تھے، تاہم حالیہ کھیل نے ہمارا اعتماد بحال کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں