جیل پولیس کے افسران تربیت کیلیے امریکا جائیں گے

امریکی حکومت سے معاہدہ ہوگیا،پہلا بیج 2 جون کو کراچی سے روانہ ہوگا


Staff Reporter May 01, 2013
جیل پولیس کے 75 افسران کو 3 مراحل میں امریکا بھیجا جائے گا جہاں انھیں پیشہ ورانہ امور کی تربیت دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

جیل پولیس کے افسران کو تربیت کے لیے امریکا بھیجا جائے گا اور اس سلسلے میں امریکی حکومت سے معاہدہ بھی کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل پولیس کے 75 افسران کو 3 مراحل میں امریکا بھیجا جائے گا جہاں انھیں پیشہ ورانہ امور کی تربیت دی جائے گی، اس سلسلے میں پہلا بیج 2 جون کو کراچی سے روانہ ہوگا جوکہ 25 افسران پر مشتمل ہوگا ، امریکا کا نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ افسران کو تربیت دے گا۔



مذکورہ تربیت کے تمام تر اخراجات امریکی حکومت برداشت کرے گی ، اس سلسلے میں نگراں وزیر جیل خانہ جات محمود مانڈوی والا نے سندھ بھر کے جیل افسران کے انٹرویو کیے اور 75 افسران کو چن لیا گیا ہے جن میں سپرنٹنڈنٹس ، اسسٹنٹ جیلر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ، پے رول اور ایڈمنسٹریشن کے افسران شامل ہیں ، تربیت کا دورانیہ 3 ہفتے پر محیط ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں