پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں147 افراد زیر حراست و گرفتار
شہر میں پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیے جانے والے نام نہاد آپریشنز کو کمائی کا ذریعہ بنالیا،ذرائع.
شہر میں پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیے جانے والے نام نہاد آپریشنز کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ، آپریشن کے دوران پورے پورے علاقوں کا محاصرہ کرکے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔
جس کے بعد ان کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا تقاضہ کیا جاتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بھی رقم دینے سے انکار کردیتا ہے تو اسے کسی نہ سے مقدمے میں فٹ کردیا جاتا ہے ، گزشتہ روز بھی پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے نام پر آپریشنز کیے اور مجموعی طور پر 147 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
، تفصیلات کے مطابق پولیس و رینجرز کی جانب سے شہر میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز رینجرز نے اتحاد ٹاؤن ، پرانا گولیمار اور رضویہ میں کارروائیوں کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے6ہتھیارکے علاوہ 150 راؤنڈ برآمد کرلیے،گذری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث24 ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلیے۔
علاوہ ازیں کراچی پولیس کے تینوں زون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے122ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے28ہتھیار،3ہینڈگرنیڈ اور4خنجر بھی برآمد کرلیے گئے۔
سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق24گھنٹے کے دوران الفلاح اور لیاقت آباد پولیس نے قتل کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان عرفان علی اور منصور علی عرف لمبا، سہراب گوٹھ نے اغوا میں ملوث دو ملزمان ناصر خان اور ناظم الدین،ملیر اور شارع نور جہاں پولیس نے دوملزمان ، فریئر پولیس نے ایک ملزم جبکہ تھانہ ابراہیم حیدری، ماڑی پور، سائٹ بی نے مجموعی طوع پر4پولیس مقابلوں میں بالترتیب2,6,4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق24گھنٹوں میں دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری میں ملوث25جبکہ فینسی نمبر پلیٹس اور رنگین شیشوں کی خلاف ورزی پر3افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔