افسران غیر جانبدار رہیں شفاف انتخابات نگراں حکومت کی ذمے داری ہے شاہ نواز

انتخابی عمل کے دوران مربوط رابطہ قائم رکھنے اور امن و امان کا قیام یقینی بنانیکی ہدایت


Nama Nigar May 01, 2013
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے لیے مختص کردہ عمارتوں میں پانی، بجلی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی تشکیل دیں۔

تاکہ انتخابی عمل کے دوران آپس میں مربوط و مضبوط رابطہ قائم ہو سکے۔ دربار ہال مکلی میں انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کرانا نگراں حکومت کی اولین ذمے داری ہے، افسران کو ہر صورت قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔



سرکاری افسران انتخابات کے دوران غیر جانبدار رہیں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران کی مشاورت سے پلان تیار کیا جائے تاکہ عملے اور پولنگ مٹیریل کو بحفاظت پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے لیے مختص کردہ عمارتوں میں پانی، بجلی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ انتخابی عملے کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایس ایم طارق، اے ڈی سی ٹو صاحب خان لونڈ، ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکاروں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں