ریکھا کے آئیفا ایوارڈزمیں ’سلام عشق‘ گانے پرزبردست جلوے

ریکھا جیسے ہی اسٹیج پرآئیں تووہاں موجود تقریب کے شرکا نے شور مچانا شروع کردیا


ویب ڈیسک June 25, 2018
ایوارڈزکی تقریب میں ارجن کپور، ورن دھون، آیشمان کھرانا، کریتی سنون، شردھا کپورنے بھی اپنی پرفارمنسزسے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ریکھا نے 20 سال بعد آئیفا ایوارڈزمیں 'سلام عشق اور'پیارکیا تو ڈرنا کیا' گانے پررقص کرکے محفل لوٹ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ویں آئیفا ایوارڈز 2018 کا میلہ بینکاک میں سجا جہاں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کرکے ایوارڈز کی تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

تقریب کا مزہ تب دوبالا ہوا جب بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے 1978 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم 'مقدر کا سکندر' کے مشہورگانے 'سلام عشق' پر ایک بار پھر رقص کیا جو دیکھنے دکھانے والا تھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bka4O_KFu72/"]

اداکارہ جیسے ہی اسٹیج پر آئیں تو وہاں موجود تقریب کے شرکا نے شور مچانا شروع کردیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے 20 سال بعد ایسی پرفارمنس سے سب خوب محظوظ ہوئے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkbxcbGlB2Q/"]

ریکھا کی جانب سے 1960 میں ریلیزہونے والی فلم 'مغل اعظم' فلم کے مشہورومعروف گانے 'پیارکیا تو ڈرنا کیا' پر بھی عمدہ رقص کیا گیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bka1ZFWlYoI/"]

ایوارڈز کی تقریب میں ارجن کپور، ورن دھون، آیوشمان کھرانا، کریتی سنون اورشردھا کپورنے بھی اپنی پرفارمسز سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkbrefEhLTY/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں