نا گھر اپنا نا گاڑی طلال چوہدری 50 لاکھ روپے کے مقروض نکلے

سابق وزیر مملکت کی اہلیہ گھر کے علاوہ 200 تولہ سونے اور بوتیک کی مالکہ ہیں، اثاثوں کی تفصیل


ویب ڈیسک June 25, 2018
سابق وزیر مملکت کا 4 کنال پر مشتمل گھر بھی ان کی اہلیہ کے نام ہے، دستاویزات : فوٹو: فائل

سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اپنا گھر ہے نا ہی کوئی ذاتی گاڑی موجود ہے جبکہ انہوں نے بینک سے 50 لاکھ قرض لیکر کاروبار شروع کر رکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیرمملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بتایا ہے کہ ان کے نام پر ناہی کوئی ذاتی گاڑی ہے اور ناہی ان کا گھر ہے جب کہ وہ بینک کے 50 لاکھ روپے کے مقروض ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر مملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ان کے نام 29 کنال زرعی زمین اراضی اور ان کی انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ ہے اور ان کے پاس نقد رقم 33 لاکھ 67 ہزار روپے ہے تاہم طلال چوہدری کا اپنا گھر ہے نہ ہی ذاتی گاڑی موجود ہے، سابق وزیر مملکت 4 کنال پر مشتمل جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی ان کی اہلیہ کے نام ہے، ان کی اہلیہ کے نام اہلیہ 200 تولے سونا ہے اور وہ بوتیک کی مالکہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |