بلوچستان میں کہیں بھی نوگو ایریاز موجود نہیں ہیں نگراں صوبائی وزیراطلاعات

25 جولائی کو عوام کسی رکاوٹ کے بغیر اپنا قومی حق رائے دہی استعمال کریں گے، ملک خرم شہزاد

بلوچستان میں حکومتی رٹ قائم ہے، ملک خرم شہزاد فوٹو: فائل

لاہور:
نگراں وزیراطلاعات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی نوگو ایریاز موجود نہیں اور ریاست کی رٹ برقرار ہے۔


سبی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگراں حکومت بلوچستان کی کوشش رہے گی کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں، اس ضمن میں صوبائی حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انشاءاللہ 25 جولائی کو عوام کسی رکاوٹ کے بغیر اپنا قومی حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ماضی کی نسبت اس مرتبہ پولنگ کی شرح زیادہ ہوگی۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے جمہوری عمل میں عوام کی شرکت ناگزیر ہے عوام کو چاہیے کہ وہ عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مخلص اور دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کریں جو عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، بلوچستان ترقی کے سفر پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے، صوبے میں حکومتی رٹ قائم ہے اور اس وقت صوبے میں کوئی بھی ایسا حلقہ موجود نہیں ہے جسے نوگو ایریا قرار دیا جاسکے۔
Load Next Story