پاکستان کا ہر فرد تبدیلی چاہتاہےغلام محی الدین

ماضی میں ایک ہی کہانی کو بار بارکئی فلموں میں دکھایا جاتا رہا ہے،سینئر اداکار

ماضی میں ایک ہی کہانی کو بار بارکئی فلموں میں دکھایا جاتا رہا ہے،سینئر اداکار۔ فوٹو: فائل

سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد تبدیلی چاہتا ہے اب وقت آگیاکہ ہمیں تبدیلی کانعرہ بلندکرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ہاں ایک ہی کہانی کوباربارکئی فلموں میں دکھایا جاتا رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پروڈیوسرز پر سب سے زیادہ ذمے داری عائدہوتی ہے کہ وہ ملکی حالات کودیکھتے ہوئے فلموں میں وہ کیفیات کواجاگرکربھی رہے ہیں یا نہیں میں نے بار بار ایک ہی بات کی ہے اورآج پھروہی کہونگاکہ اپنی فلموں اورڈراموں کوموضوعاتی رنگ دیں تاکہ ہمارے مسائل کاحل نکل سکے۔




اپنی انکا مزید کہنا تھا کہ خداکاشکرہے کہ ہمارا میڈیا آزاد ہے اورہم ہربات ایوانوں تک پہنچاسکتے ہیں ۔ملکی حالات کے مستقل خراب رہنے سے شوبزانڈسٹری پرگہرا اثرپڑاہے ہمارے حکمرانوں کویہ بات سمجھنی چاہیے ہمارے فنکاراب متحدہوکران ایشوزپرکام کریں۔
Load Next Story