الیکشن کمیشن قبل از وقت دھاندلی کی تیاری کررہا ہے سعید غنی کا الزام
حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کے لئے اسکولز موجود لیکن ووٹرز کو دور علاقوں میں ووٹ ڈلوائے جارہے ہیں، سعید غنی
ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات 2018 سے قبل دھاندلی کی تیاری کررہا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقے کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے لئے اسکولز موجود ہیں لیکن حلقہ کے ووٹرز کو دور دراز علاقوں میں ووٹ ڈلوائے جارہے ہیں دوردرازعلاقوں میں پولنگ اسٹیشنز بنانے سے ووٹرز کی تعداد کم ہوگی اور اس عمل کا فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی میرے حلقے میں پولنگ اسٹیشن دور ہونے سے ووٹرز کو مشکلات تھی اور اس بار بھی الیکشن کمیشن انتخابات 2018 سے قبل دھاندلی کی تیاری کررہا ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔