دورہ زمبابوے تمام منتخب کرکٹرز نےفٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا

آسٹریلیا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز یکم جولائی سے 8 جولائی تک کھیلی جائے گی


Sports Reporter June 25, 2018
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا،فوٹو:پی سی بی

دورہ زمبابوے کیلیے منتخب تمام قومی کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا، منتخب پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، ذرائع کے مطابق دورہ زمبابوے کیلیے منتخب تمام کرکٹرز نے فٹنس کیلیے یو یو ٹیسٹ کے مقررہ کردہ معیار 17.4 پوائنٹس پر پورے اترے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، محمد عامر، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ ون ڈے سیریز کیلیے پلیئرز میں امام الحق، بابر اعظم، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز یکم جولائی سے 8 جولائی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد قومی ٹیم 13جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔