عوام اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں شہزاد عالم

شہزاد عالم نے ملتان میں پہلا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جسے عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی...


Cultural Reporter May 01, 2013
شہزاد عالم نے ملتان میں پہلا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جسے عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی. فوٹو : فائل

کراچی اسٹیج ڈراموں ،میوزیکل پروگراموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پروڈیوسر شہزاد عالم ان دنوں ملتان میں اسٹیج ڈرامہ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے ملتان میں پہلا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جسے عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی، مقامی فنکاروں نے شہزاد عالم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا ،فنکاروں نے کہا کہ ملتان کو تھیٹر کا سب سے اہم مرکز کہا جاتا ہے جہاں روز آنہ متعدد ہال میں ڈرامے ہوتے ہیں لیکن ایک اچھا اور معیاری تھیٹر عوام دیکھنا چاہتے ہیں شہزاد عالم نے اسٹار لائٹ ہال کو ڈرامے کے لیے ایک بہترین تفریغ بنانے کا عزم کیا ہے ،وہ اس عزم کے ساتھ آئے ہیں کہ کہ وہ تھیٹر میں تبدیلی لائیں گے۔

شہزاد عالم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی کہ ملتان کے ڈرامہ شائقین نے جس طرح میری حوصلہ افزائی کی ہے اس سے مجھے حوصلہ ملا ہے کراچی میں بھی عوام کو ایک اچھی تفریح فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں لیکن اب حالات ایسے ہوچکے تھے کہ مجبورا ملتان میں کام کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے ملتان کے ساتھ کراچی میں بھی پروگرام کرتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں