این اے 35 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اعتراض عمران خان طلب
عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں، درخواست گزار کا موقف
الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عبدالشکور پر مشتمل ایپلیٹ ٹریبونل نے بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ کے اعتراض کی سماعت کی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں، جسٹس عبدالشکور نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل عدالت طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان بنوں کے علاوہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور میانوالی سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔