عوام پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز سے محتاط رہیں آئی ایس پی آر

عوام سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر تفصیلات پوچھی جارہی ہیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک June 25, 2018
عوام سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر تفصیلات پوچھی جارہی ہیں، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلح افواج کے نام سے جعلی فون کالز سے محتاط رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عوام کے لئے آگاہی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کررہے ہیں جس میں عوام سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر تفصیلات میں شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے پوچھا جارہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جعلی فون کالز مسلح افواج کے افسران کے نام سے کی جارہی ہیں لیکن حقیقت میں پاک فوج کی جانب سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جارہی ہیں لہذا ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئرنہ کی جائیں اور اس حوالے سے یو اے این 1135 اور 1125 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کروائیں۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1926546090976169"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں