مہاجر قومی موومنٹ عوام کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہےشمشاد غوری

حکومت شہرمیںامن وامان کےقیام میںناکام ہوچکی ہے،قتل وغارت گری وبھتہ خوری اپنی انتہائی حدوں کوچھورہی ہے،شمشاد خان غوری۔


Staff Reporter August 12, 2012
مہاجر قومی موومنٹ شہر قائد کے عوامی مسائل کے حل کیلیے ہر لمحہ کوشاں ہے۔ فوٹو فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ حکومت شہر میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے، قتل وغارت گری اور بھتہ خوری اپنی انتہائی حدوں کو چھورہی ہے۔

چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر اورنگی ٹائون سے آنے والے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ شہر قائد کے عوامی مسائل کے حل کیلیے ہر لمحہ کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کراچی کو اسلحے سے پاک اور شہر کی تعلیمی و تہذیبی میراث کی بقا کیلیے نہ صرف خود جدوجہد کا آغاز کیا بلکہ دیگر سیاسی و مذہبی قوتوں کو بھی اس کارخیر کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں