زکوٰۃ صاحبِ نصاب مسلمانوں پر فرض ہےمولانا بشیر فاروق

ہم مسلمان ضرورہیںلیکن اسلام پرمکمل طورپرعمل کرنےمیںگوںمگوںکی کیفیت میںمبتلاہونےکےباعث ناکام معاشی نظام سے جڑے ہوئےہیں۔


Staff Reporter August 12, 2012
جو قوم زکوٰۃ کا فریضہ ترک کردیتی ہے اسے قحط سالی جیسے عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ زکوٰۃ صاحبِ نصاب مسلمانوں پر فرض ہے، اگر ہم سودی نظام سے علیحدگی اختیار کرکے زکوٰۃ کے شرعی نظام کو مملکت کی سطح پر رائج کردیں تو نہ صرف ہم معاشی طور پر خودکفیل ہوسکتے ہیں بلکہ معاشرے سے غربت اور افلاس کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔

ہم مسلمان ضرور ہیں لیکن اسلام پر مکمل طور پر عمل کرنے میں گوں مگوں کی کیفیت میں مبتلا ہونے کے باعث ناکام معاشی نظام سے جڑے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیلانی ویلفیئر کے ہیڈآفس میں واقع سیلانی مسجد میں نمازِ ظہر کے بعد اصلاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا محمد بشیر فاروق نے کہا کہ جو قوم زکوٰۃ کا فریضہ ترک کردیتی ہے اسے قحط سالی جیسے عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں