عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق پی سی بی کو بیان ریکارڈ کروا دیا

میچ فکسنگ سے متعلق بیان پر اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی


Sports Reporter June 25, 2018
میچ فکسنگ سے متعلق بیان پر اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی. فوٹو:فائل

عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان پر ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، پی سی بی اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو 27 جون کو طلب کر رکھا تھا تاہم انہوں نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ ان کا بیان پہلے ہی لے لیا جائے کیوں کہ انہیں کریبیئن لیگ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز جانا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عمر اکمل کا بھارت سے میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی آفرز کا انکشاف

واضح رہے کہ عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈکپ کے میچوں کے دوران انہیں 2گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا جب کہ بھارت کے خلاف میچز سے پہلے انہیں فکسنگ کی آفر ہوئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں