یوراگوئے نے روس کو 03 سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

10 ویں منٹ میں اسٹار پلیئر لوئس سواریز نے فری کک پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی


Sports Desk June 25, 2018
10 ویں منٹ میں اسٹار پلیئر لوئس سواریز نے فری کک پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔فوٹو: فائل

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں یوراگوئے نے میزبان روس کو 0-3 سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں یوراگوئے نے میزبان روس کو 0-3سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، سعودی عرب نے آخری گروپ میچ میں مصر کو 1-2 سے شکست دے دی۔

روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے میچ میں یوراگوئے نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا جب کہ 10 ویں منٹ میں اسٹار پلیئر لوئس سواریز نے فری کک پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، روسی ٹیم کو اسکور برابر کرنے کا موقع ملا تاہم حریف گول کیپر نے موقع نہ دیا، 23 ویں منٹ میں دینس چیریشیو نے گول کرتے ہوئے یوراگوئے کی برتری دوگنا کر دی۔

36 ویں منٹ میں ایگور اسمولنیکوف کو ریڈ کارڈ کے بعد 10 پلیئرز کے ساتھ کھیلی، 90 ویں منٹ میں ایڈنسن کاوانی نے گول کر دیا اور یوراگوئے نے باآسانی 0-3 سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرتے ہوئے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا جب کہ میزبان روس کی ٹیم پہلے ہی راﺅنڈ 16 کیلیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

قبل ازیں ولگوگراڈ میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں سعودی عرب نے مصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا دیا جب کہ اسٹار مصری فٹبالر محمد صلاح نے 22 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی،41 ویں منٹ میں مصری گول کیپر اعصام الحیدری نے فری کک پر گول بچایا تاہم پہلے ہاف سے قبل انجری ٹائم میں سعودی عرب کے سلمان الفراج نے پنالٹی پر گول کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، سعودی عرب کی جانب سے الداسری نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، سعودی عرب کی ٹیم نے گروپ اے میں 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مصر کی ٹیم کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں