چیمپئنر ٹرافی آسٹریلوی اسکواڈ میں فالکنز کی شمولیت یقینی

ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، فل ہیوز اور میتھیو ویڈ بھی منتخب شدہ 15 پلیئرز میں شامل ہونگے۔


Sports Desk May 01, 2013
ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، فل ہیوز اور میتھیو ویڈ بھی منتخب شدہ 15 پلیئرز میں شامل ہونگے۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان بدھ کو چیف سلیکٹر جان انویریرٹی برسبین میں کریں گے۔

جیمز فالکنر کی ایشز کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے، ٹیم میں جگہ پکی کرنے کے خواہاں بریڈ ہیڈن، اسٹیو اسمتھ، موسس ہینرکس، عثمان خواجہ، جیمز پیٹنسن اور جیکسن برڈ کو مزید انتظار کرنا پڑسکتا ہے، ان کا نام آسٹریلیا کے اے اسکواڈ میں شامل ہیں جو چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہی انگلینڈ لائنز کے ساتھ مقابلوں میں مصروف ہوگی۔



مچل اسٹارک کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے، وہ ایشز اسکواڈ میں بھی شامل ہیں جس سے مچل جونسن کو ڈراپ کردیا گیا تھا، کپتان مائیکل کلارک ہونگے، وارنر، واٹسن، فل ہیوز اور میتھیو ویڈ کا انتخاب یقینی ہے۔آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز انگلینڈ کیخلاف 8 جون کے میچ سے کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔