قومی اسمبلی کے حلقہ NA248 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS109 PS108 کا تفصیلی جائزہ

حلقے میں شامل علاقے: لیاری ٹاؤن کےموسیٰ لین، شاہ بیگ لین، بہارکالونی،گلستان کالونی،رانگی واڑہ، چاکیواڑہ اور کلاکوٹ.


عامر خان May 01, 2013
حلقے میں شامل علاقے: لیاری ٹاؤن کےموسیٰ لین، شاہ بیگ لین، بہارکالونی،گلستان کالونی،رانگی واڑہ، چاکیواڑہ اور کلاکوٹ. فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-248 کی تفصیلات










حلقہ کی آبادی


494122



رجسٹرڈ ووٹرز


295536



مرد ووٹرز


170347



خواتین ووٹرز


125189



حلقے میں شامل علاقے:

لیاری ٹاؤن کی آگرہ تاج کالونی، ہنگورہ آباد، لیاقت کالونی، نواں آباد، کھڈہ میمن سوسائٹی، بغدادی، موسیٰ لین، شاہ بیگ لین، بہار کالونی، گلستان کالونی، رانگی واڑہ، چاکیواڑہ، کلاکوٹ۔

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:
فٹبال اور باکسنگ کا مرکز(ماضی کے نامور کھلاڑی علی نواز، غلام عباس، کیپٹن غفور، عبدالجبار بلوچ، یوسف سینئر و جونیئر، بابائے فٹبال استاد محمد سٹو، اوراولمپئین ماما ملنگ بلوچ ودیگر)، لیاری یونیورسٹی، پیپلز فٹبال اسٹیڈیم، لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم، لیاری جنرل اسپتال، چیل چوک۔

امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
شاہجہاں بلوچ(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،نبیل احمد گبول(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، غنویٰ بھٹو (پیپلزپارٹی شہید بھٹو٭مکا)، مولانا شیریں محمد (جمعیت علماء اسلام (ف)٭کتاب)، سبحان علی ساحل(تحریک انصاف٭بلا)، جان محمد، شبیر خان، ماسٹر خورشید احمد میمن، محمد رفیق، محمد سلیم، محمد علی چشتی اور میر اشفاق بلوچ شامل ہیں۔

حلقہ کے نمایاں مسائل:
گینگ وار کے سبب یہ علاقہ کراچی کا نوگوایریا بن گیا ہے، بیروزگاری اور تعلیمی سہولیات کی کمی کے سبب یہ علاقہ فٹبال اور باکسنگ کے شعبے میں زوال پذیری کا شکار ہے، سیوریج کا ناقص نظام، اسٹریٹ کرائمز، پانی کی کمی، لیاری جنرل اسپتال میں جدید سہولیات کی عدم دستیابی، جوئے و منشیات کے غیرقانونی اڈے۔

انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟
کامیاب امیدوار
نبیل احمد گبول (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)
دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام
شکور شاد (آزاد)

صوبائی حلقہ پی ایس108کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


68606



مرد ووٹرز


91009



رجسٹرڈ ووٹرز


159615



حلقے میں شامل علاقے:

لیاری ٹاؤن کی آگرہ تاج کالونی، ہنگورہ آباد، لیاقت کالونی، نواں آباد، کھڈہ میمن سوسائٹی، بغدادی (سرکل نمبر 1 & 4) اور موسیٰ لین

حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
محمدجاوید ناگوری (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،محمد سلیم(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، فضل الرحمن (جماعت اسلامی٭ترازو)، غنویٰ بھٹو (پیپلزپارٹی شہید بھٹو٭مکا)، محمد عمران (تحریک انصاف٭بلا)، محمد رضوان خان(مہاجر قومی موومنٹ٭موم بتی)،تاج الدین صدیقی، تنویر خان جدون، حاجی آدم کچھی، محمد شاہد کچھی، نجمہ مینائی، محمد فاروق اعوان، محمد علی چشتی، محمد سلیم ہنگورو،محبوب ذکریا اور دیگر شامل ہیں ۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
محمد سلیم ہنگورو (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
محمد حنیف ایڈوکیٹ (متحدہ قومی موومنٹ)

صوبائی حلقہ پی ایس109کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


56583



مرد ووٹرز


79338



رجسٹرڈ ووٹرز


135921



حلقے میں شامل علاقے:
لیاری ٹاؤن کے موسیٰ لین، شاہ بیگ لین، بہار کالونی، گلستان کالونی، رانگی واڑہ، چاکیواڑہ اور کلاکوٹ

حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق:
ثانیہ ناز بلوچ(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، اظہرسلام (متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، صالح محمد(پیپلز پارٹی شہید بھٹو٭مکا)، سلطان بہادر خان (مسلم لیگ(ن)٭شیر)، اسلم بلوچ اور سیف اللہ بلوچ شامل ہیں ۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
محمد رفیق ایڈوکیٹ (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
سلطان بہادر خان (مسلم لیگ (ن)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں