صلاح کے فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس مسترد

میڈیا ذرائع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صلاح چیچنیا میں ملنے والی خصوصی توجہ سے خوش نہیں

میڈیا ذرائع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صلاح چیچنیا میں ملنے والی خصوصی توجہ سے خوش نہیں، فوٹو: سوشل میڈیا

مصر نے اپنے سپر اسٹار محمد صلاح کی جانب سے چیچنیا میں ملنے والی پبلسٹی پر برہمی اور انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔


بعض میڈیا ذرائع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صلاح چیچنیا میں ملنے والی خصوصی توجہ سے خوش نہیں جہاں پر مقامی حکمران رمضان قادریوف انھیں اعزازی شہریت دے چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ صلاح نے اس پر انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی دھمکی دی تاہم مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ فٹبالر نے کسی سے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم یہاں پر فٹبال کھیلنے آئے اور باقی معاملات کے لیے فیفا موجود ہے۔
Load Next Story