کینگرو نے ویمنز فٹبال میچ رکوا دیا

جب کھلاڑی میدان سے باہر گئیں تو ایک بڑا سا کینگروگول پوسٹ کے دہانے پر آکر بیٹھ گیا


Sports Desk June 26, 2018
جب کھلاڑی میدان سے باہر گئیں تو ایک بڑا سا کینگروگول پوسٹ کے دہانے پر آکر بیٹھ گیا فوٹو : فائل

آسٹریلیا میں کینگرو نے ویمنز فٹبال میچ رکوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کینبرا کلب اور بیلکونین یونائیٹڈ کے مقابلے میں ہاف ٹائم پر جب کھلاڑی میدان سے باہر گئیں تو ایک بڑا سا کینگروگول پوسٹ کے دہانے پر آکر بیٹھ گیا اور وہاں سے ہلنے سے انکار کردیا۔

میچ کمنٹیٹر رس گبز کا کہنا تھاکہ مذکورہ کینگرو پہلا ہاف دور سے دیکھتا رہا، یہ کھیل اس کو اتنا پسند آیا کہ خود ہی اس کا حصہ بننے کیلیے میدان میں اترا اور گول پوسٹ میں جم کر بیٹھ گیا۔ اس کی وجہ سے تقریباً آدھا گھنٹہ کھیل رکا رہا،آخر بیلکونین کلب کے کوچ نے اپنی کار استعمال کرتے ہوئے ہوشیاری سے اسے باہر نکالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں