نوعمر فٹبالرز کی ٹیم غاروں میں پھنس گئی

فٹبالرز کی تلاش کیلیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے


Sports Desk June 26, 2018
بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے فوٹو : فائل

تھائی لینڈ میں نوعمر فٹبالرز کی ٹیم بارش کے دوران غاروں میں پھنس گئی جس کی تلاش کیلیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پہاڑ میں موجود غار کے دہانے سے لڑکوں کی سائیکلیں اور بوٹس وغیرہ ملے ہیں، اس پہاڑ میں غاروں کا ایک سلسلہ ہے جس میں بارش کا پانی گھس کر سیلابی صورت اختیار کرلیتا ہے۔

نیوی کے غوطہ خور انڈر 16 ٹیم کے 12 بچوں اور ان کے 20 سالہ کوچ کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے تاہم آخری اطلاعات تک انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔