ایشین اسنوکر آصف پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے
ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ کو مات دی،حمزہ اکبر بھی ناکام.
عالمی چیمپئن محمدآصف ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہارگئے۔
ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ کوسخت مقابلے کے بعد4-3 سے شکست دے دی،قومی چیمپئن حمزہ اکبر بھی شکست کھا بیٹھے تاہم گزشتہ برس کے فائنلسٹ محمد سجاد اور ابو صائم اپنے حریفوں کو ہراکر فائنل8میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے تحت مقامی ہوٹل میں جاری 29 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں منگل کو پری کوارٹر فائنل مرحلے کا انعقاد ہوا، عالمی چیمپئن محمد آصف نے لی چھون وائی کیخلاف ابتدائی3 فریمز باآسانی جیت کر برتری قائم کرلی۔
تاہم مزید ایک فریم اپنے نام کر کے اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرنے کی ان کی امیدیں اس وقت خاک میں مل گئیںجب لی چھون وائی نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر کے اگلے چاروں فریمز جیت کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا،ان کا مقابلہ شام کے عمر علی خوجہ سے ہوگا جنھوں نے سنگا پور کے لم چن وائی کو4-2 سے شکست دی،قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو ایران کے محمد لبابی نے4-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہرکیا۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کی امید کی کرن محمد سجاد کی کامیابی کی صورت میں اُبھری ، جنھوں نے شام کے کرم فاطمہ کو 4-2 سے ہرا دیا، محمد سجاد کا کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرکوش سے مقابلہ ہو گا جو تھائی لینڈ کے رتچیانوتھن کو 4-3 سے قابو کرنے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کی خصوصی درخواست پر ایونٹ میں شامل کیے جانے والے ابو صائم نے تھائی لینڈ کے بونیارتھ کیٹکن کو باآسانی4-1سے ہرا کر اہلیت ثابت کی۔
کوارٹر فائنل میں چین کے زاہوژنگتونگ ان کے منتظر ہوں گے جنھوں نے اپنے حریف افغانستان کے رئیس سینزئی کو کسی مزاحمت کے بغیر 4-0 سے زیر کرلیا، دوسری جانب افغانستان کے صالح محمد نے ہانگ کانگ کے فنگ کوکوائی کو4-0 سے شکست دیدی،کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ایران کے لبابی سے ہوگا، 9 فریمز پر مشتمل چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنلز بدھ کی صبح 11بجے شروع ہوں گے۔