رواں مالی سال 10ارب ڈالرسے زائدقرض وامداد لی گئی

رواں مالی سال کے دوران جولائی تا مئی کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے 72کروڑ 28لاکھ ڈالر کی گرانٹس اور قرضہ لیاگیا

  چین سے ایک ارب 64کروڑ،ایشیائی بینک سے 72کروڑ28لاکھ ڈالرقرض لیا گیا فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک اورامدادی اداروں سے گرانٹس اور قرضوں کی مد میں 10ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد وصول کیے گئے ہیں۔


جولائی تا مئی کے دوران 9ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے لیے گئے، ایک ماہ کے دوران چین سے 13کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لیاگیا۔

دستیاب دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا مئی کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے 72کروڑ 28لاکھ ڈالر کی گرانٹس اور قرضہ لیاگیا۔
Load Next Story