چین میںکرکٹ مضبوط کھیل بن کر ابھر رہا ہےکئی پلیئرز لیگز کھیلنے لگےکوچ

ان خیالات کا اظہار چین میں کوچ کے فرائض انجام دینے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد خان نے کیا۔

فوٹو:فائل

CHARLOTTE:
اولمپک گیمزمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے چین میں کرکٹ ایک مضبوط کھیل بن کر ابھر رہا ہے، اس کے کئی کرکٹرز انگلینڈ اور ہانگ کانگ میں لیگ کھیل رہے ہیں،خواتین کی طاقتور ٹیم اگلے ویمنز ایشیا کپ میں ٹیسٹ ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے کیلیے میدان میں اترے گی،


ان خیالات کا اظہار چین میں کوچ کے فرائض انجام دینے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد خان نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وہ رمضان اور عید کی تعطیلات منانے کراچی آئے ہوئے ہیں۔
Load Next Story