
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف 7 پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ اس دوران تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حادثے کے وقت جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو شہید ہوگئے۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔