عبدالصمد خان خیبر پختونخوا کے نئے ایڈوکیٹ جنرل تعینات

عبدالصمد خان 2010 سے 2011 تک پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بھی رہ چکے ہیں

عبدالصمد خان 2010 سے 2011 تک پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور:
عبدالصمد خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالصمد خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے، عبدالصمد خان کو ایڈوکیٹ جنرل عبدالطیف یوسفزئی کے استعفیٰ کے بعد تعینات کیا گیا جب کہ نگراں وزیراعلیٰ کے پی جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نئے ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

عبدالصمد خان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں اور اس کے علاوہ 2010 سے 2011 تک وہ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بھی رہ چکے ہیں۔
Load Next Story