پھنے خان کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

پھنے خان کے ذریعے انیل کپور اور ایشوریا رائے 18 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے


ویب ڈیسک June 26, 2018
اس فلم کے زریعے اداکار انیل کپوراوراداکارہ ایشوریا رائے 18 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ : فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم 'پھنے خان' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں منفرد کردارنبھانے والے اداکارراج کمارراؤ فلم 'پھنے خان' میں ایشوریا رائے کے ساتھ پہلی بارسلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں جب کہ فلم میں وراسٹائل اداکار انیل کپور بھی شامل ہیں۔

فلم کا ٹیزر ریلیزکردیا گیا ہے، جس کے آغازمیں ہی انیل کپورکو اسٹیج پردکھایا گیا ہے جس کے بعد راج کمارراؤ کی دم دارآوازسنائی دیتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پھنے خان کا مطلب ایک اداکار، فنکار، سنگر، جادوگریا کوئی بے وقوف، بس جس کے ساتھ مزہ آجائے اسے کہتے ہیں پھنے خان۔



راج کمارراؤ کی آواز کے ساتھ ساتھ ہی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کوبھی دکھایا ہے جوخوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ ٹیزر کے آخر میں انیل کپورکو شہنائی بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اصل میں فلم میں ٹیکسی ڈرائیور کے کردارمیں نظرآئیں گے۔

دوسری جانب اس فلم کے ذریعے اداکار انیل کپور اور اداکارہ ایشوریا رائے 18 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ اس سے قبل وہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ہمارا دل آپ کے پاس ہے میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔