پارٹی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی


ویب ڈیسک June 26, 2018
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) نے الزامات مستردکردیئے

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔ اسکروٹنی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔