دمشق ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کا میزائل حملہ

میزائل حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا جس نے دمشق نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی


ویب ڈیسک June 26, 2018
حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا، فوٹو: فائل

شام کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل نے میزائل حملے کیے ہیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف 2 میزائل داغے جب کہ حزب اختلاف کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے ان میزائل حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا جس نے دمشق میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شام پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، 9 افراد ہلاک

ان میزائل حملوں سے متعلق ترجمان اسرائیلی فوج نے ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

اسرائیل پہلے ہی شام میں ایرانی اثر ورسوخ اور تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے جب کہ اسرائیل فوج اپریل اور مئی میں بھی شامی ملٹری اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرچکی ہے تاہم شام کا دفاعی نظام ان میزائلوں اور فضائی حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔