شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بولر بننے کیلیے پرعزم

زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا، شاداب خان


Sports Reporter June 26, 2018
زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا، شاداب خان

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بننے کا عزم کرلیا۔

قذافی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں بطور آل راﺅنڈر انتخاب ہوا، بیٹنگ میں بھی ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہونے کی کوشش کرتا ہوں، زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ راشد خان بہت اچھے بولر ہیں، کوشش ہوگی کہ زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بناﺅں جب کہ یاسر شاہ میرے سینئر ہیں، ٹیسٹ میں پاکستان کی فتوحات میں ان کا اہم کردار رہا ہے، دعا ہے ون ڈے میچز میں بھی وہ بہترین پرفارمنس دیں اور مین آف دی سیریز ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔