چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

طارق پاشا کو ان لینڈ ریونیو میں سیکریٹری شماریات تعینات کردیا گیا ہے

طارق پاشا کو ان لینڈ ریونیو میں سیکریٹری شماریات تعینات کردیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:

نگراں حکومت نے مالی سال ختم ہونے سے محض چار روز قبل چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کو برطرف کرتے ہوئے رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن تعینات کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی سال 30 جون کو ختم ہورہا ہے چند روز قبل ہی ایف بی آر کے چیئرمین طارق پاشا کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن تعینات کردیا گیا ہے۔



یہ پڑھیں: قوانین میں تبدیلی، ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم تباہ کردی


اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت طارق پاشا کو ان لینڈ ریونیو میں سیکریٹری شماریات تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹی فیکشن کا اطلاق یکم جولائی 2018ء سے ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم میں اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، بزنس کمیونٹی


نئی چیئرپرسن رخسانہ یاسمین ان لینڈ ریونیو میں سیکریٹری شماریات کے عہدے پر تعینات تھیں اور اب ان کی جگہ سابق چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کام کریں گے۔

Load Next Story